سوات : 60 سالہ شخص سے شادی سے انکار، بھائی نے 20 سالہ بہن کو قتل کردیا

واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، پولیس
شائع 18 مئ 2024 08:23am

سوات میں بحرین کے علاقہ اریانی میں بوڑھے شخص سے شادی نہ کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے 20 سالہ بہن کو قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق لڑکی نے 60 سالہ بوڑھے شخص شادی سے انکار کیا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہن کے انکار پر بھائی نے اسے قتل کیا، اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Read Comments