حیدر آباد : سول اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسپتال میں فائرنگ کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی
شائع 18 مئ 2024 01:42pm

حیدر آباد کے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم افراد نے زخمی نوجوان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق پانچ نامعلوم افراد ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے اور زیر علاج نوجوان پر اندھادھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں علاج کے لئے آنے والا زخمی نوجوان معزانہ طور پر محفوظ رہا۔

اسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں نامعلوم افراد کو اسپتال میں فائرنگ کرتے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

Read Comments