پاکستانی دولہے کی انوکھی سلامی، 5 لاکھ کے نوٹوں سے بنا 30 فٹ لمبا ہار پہنایا گیا

کوٹ ادو میں چچا کا بھتیجے سے محبت کا انوکھا اظہار
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 09:26pm

کوٹ ادو میں دولہے کو ملنے والی انوکھی سلامی کی دھوم مچ گئی۔

دولہے کو پانچ لاکھ مالیت کے نوٹوں سے جڑا 30 فٹ لمبا ہار پہنایا گیا۔

چچا سجاد حجانہ نے بھتیجے ثنااللہ سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے یہ انمول ہار پہنایا۔

دولہے کو پہنایا گیا یہ ہار دیکھ کر بارات میں موجود افراد دنگ رہ گئے اور علاقے میں ثنااللہ کی شادی کی دھوم مچ گئی۔

Read Comments