لاہور : خاتون سیاح کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

نوجوان نے سیر و تفریح کیلئے آئی خاتون کو تنگ کیا تھا، پولیس
شائع 04 جون 2024 05:29pm

لاہور میں پولیس نے خاتون سیاح کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون سیر و تفریح کے لیے آئی تھی اور ثمر نامی لڑکے نے اسے تنگ کیا تھا۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :

فیصل آباد میں بیوٹی پارلر میدان جنگ بن گیا، بیوٹیشن پر تشدد

لوٹ مار کی سنچری کرنیوالے 2 سگے بھائی کراچی سے گرفتار

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، غیر ملکی سیاح اور مقیم باشندوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Read Comments