13 سالہ لڑکی سے 72 سالہ شخص کی شادی کی تقریب میں پولیس کا چھاپہ

پولیس نے شادی ناکام بناکر ضعیف دولہا، گاڑی کے ڈرائیور، نکاح خواں کو گرفتار کرلیا، دلہن کا والد فرار
شائع 15 جون 2024 11:44pm

چارسدہ میں 13 سالہ لڑکی کا 72 سالہ شخص سے نکاح ہورہا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ضعیف دولہا، گاڑی کے ڈرائیور اور نکاح خواں کو گرفتار کرلیا، جب کہ دلہن کا والد فرار ہوگیا۔

72 سالہ حبیب اللہ کی شادی 13 سالہ لڑکی سے شادی کی تقریب میں پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی اور عروسی لباس میں ملبوس دلہن کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے ضعیف دولہا، گاڑی کے ڈرائیور اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے دولہا اور دلہن کے والد کے خلاف چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

کے پی حکومت کا چائلڈ میرج ایکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ

پولیس کی کارروائی کے دوران دلہن کا والد فرار ہوگیا۔ جس کے بعد بچی کو دارالامان منتقل کر دیا گیا۔

80 سالہ شخص کی 23 سالہ لڑکی سے شادی سوشل میڈیا پر وائرل

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے شادی کے عوض 5 لاکھ روپے لیے تھے۔

Read Comments