کوڑے دان سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کی موت کی تصدیق کر دی
شائع 23 جون 2024 05:38pm

ساہیوال میں پاکپتن چوک کے قریب کوڑے دان سے دو نومولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم عورت بچوں کو شاپر میں ڈال کر کوڑے دان میں پھینک کر گئی تھی۔ کچرے کے ڈھیر پر بیٹھے نشئی نے شاپر دیکھا تو اس میں سے بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار پہنچے اور انھوں نے بچوں کی موت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں :

فریج سے 4 نومولود بچے ملنے کا واقعہ، پولیس بھی پریشان

نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے پر کراچی پولیس نے پہلا مقدمہ درج کرلیا

تھیم پارک میں 5 ماہ کے بچے کو دل کا دورہ پڑ گیا، خاتون گرفتار

Read Comments