پسند کی شادی کرنے والا نوجوان چھریوں کے وار سے قتل

ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس
شائع 24 جون 2024 05:27pm

سرگودھا کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 136 شمالی کے ندیم نامی نوجوان نے 6 سال قبل پسند کی شادی کی ہوئی تھی، جس پر مبینہ طور پر لڑکی کے ورثا نے چھریوں کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تاہم اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: نشہ سے منع کرنے پر نوجوان کا بزرگ شہری پر تشدد

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے سے 7 افراد زخمی

Read Comments