اینٹی کرپشن افسر ہی کرپشن میں ملوث نکلا، عدالت نے بڑی سزا سنا دی

مجرم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا
شائع 25 جون 2024 06:56pm

اینٹی کرپشن عدالت ساہیوال ریجن نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی کرپشن کو جرم ثابت ہونے پر دو لاکھ روپے جرمانہ اور 12 سال قید کی سزا سنا دی۔

محمد فہیم حنیف کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

مجرم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری پروجیکٹس میں سڑک کے نمونے تبدیل اور خرد برد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

ناظم آباد میں دکان کے کرایے میں اضافے کی دھمکی: عدالت نے کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیا

پشاور: ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Read Comments