ڈاکوؤں کا مغوی زمیندار سے ایک کروڑ روپے، 2 راڈو گھڑیاں اور آئی فون کا مطالبہ

ڈاکوؤں نے مغوی زمیندار کی ویڈیو بھی وائرل کردی
شائع 29 جون 2024 09:01pm

جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے 19 روز قبل اغوا کیے گئے زمیندار سے ایک کروڑ روپے اور قیمتی اشیاء کا مطالبہ کردیا ہے۔

زمیندار بہرام کھوسو کو ٹھل سے اغوا کیا گیا تھا۔ ڈاکوؤں نے مغوی زمیندار کی ویڈیو بھی وائرل کردی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زنجیروں میں جکڑا زمیندار اپنے اہل خانہ کو پیغام دے رہا ہے۔

مغوی نے کہا کہ ڈاکو 1 کروڑ روپے، 2 راڈو گھڑیاں اور آئی فون کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بہرام کھوسو نے مزید کہا کہ میری زمین فروخت کرکے مجھے بازیاب کرایا جائے۔

Read Comments