کوٹری پریس کلب پر پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کے خلاف احتجاج، پلاٹ پر قبضے کا الزام

مظاہرین کا صدر زرداری اور بلاول بھٹو سے معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کی اپیل
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2024 09:23pm

حیدرآباد سحرش نگر کے رہائشیوں نے پیپلزپارٹی کے سینہٹرز مولا بخش چانڈیو اور ان کے بیٹے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی حمیر چانڈیو کےخلاف کوٹری پریس کلب پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور مسلح افراد کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

مظاہرین نے کوٹری پریس کلب پہنچ کر پیپلزپارٹی رہنماء کےخلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس بھی با اثر افراد کےخلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

مظاہرین نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Read Comments