اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، 2 افراد جاں بحق، 45 گھر تباہ

متعدد مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئےاور فصلوں اورباغات کو بھی نقصان پہنچا ہے
شائع 01 اگست 2024 11:01am

اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 45 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 10 مکانات کو کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ متعدد مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئےاور فصلوں اورباغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گلیشئیر کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل گلیشیئر کے نیچھے کھڑے دو سیاح اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب گلیشیئر کا ایک حصہ پگھلنے سے گر گیا۔ جس کے بعد متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں سیاحوں کو گلیشیئر کے قریب جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔

علاوہ ازیں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چند روز قبل جھیل سیف الملوک روڈ پر المناک حادثے میں 2 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سیاحتی مقامات پر گلیشیئر کو ہٹانے سے متعلق حفاظتی اقدامات پر کام شروع کر دیا تھا۔

Read Comments