ہنگو : جی ٹی روڈ پر ووکیشنل کالج کے سامنے دھماکا

دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنھیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس
شائع 09 اگست 2024 09:58pm

ہنگو میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا جی ٹی روڈ پر ووکیشنل کالج کے سامنے ہوا۔ پولیس نے دھماکے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Read Comments