کراچی :پانی کی عدم فراہمی ،شہریوں کا احتجاج

شائع 18 دسمبر 2015 05:36am

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ لسبیلہ اورپٹیل پاڑہ میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف علاقہ مکین سڑک پرآگئے۔

گلشن اقبال میں چوراسی انچ قطر کی مین لائن پھٹنے سے شہرمیں پانی کے بحران نے سراٹھایا۔پٹیل پاڑہ اورلسبیلہ سمیت شہرکے دیگر علاقے پانی کی قلت سے شدید متاثرہوئے۔شہریوں نے پانی کی عدم فراہمی پراحتجاج کیا اورٹریفک معطل کردی۔مظاہرے میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

مظاہرین نیواٹربورڈاورمتعلقہ حکام سے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم غریب ہیں اورپانی کے ٹینکر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے واٹربورڈ حکام پانی کی فراہمی کا متبادل انتظام کریں۔

Read Comments