پشاور میں سیاسی صورتحال پر آج نجی اسکولوں کی چھٹی، موبائل نیٹ ورک متاثر

والدین کو پیغامات بھیج دیئے گئے
شائع 11 اکتوبر 2024 07:35am

پشاور میں شہر کی سیاسی صورت حال ہے سبب کئی نجی اسکولوں نے آج بچوں کو چھٹی دے دی جب کہ شہر میں موبائل فون نیٹ ورک بھی جزوی طور پر متاثر ہے۔

پشاور کے نجی اسکولوں کے مالکان نے والدین کو بذریعہ واٹس ایپ مسیج آگاہ کیا۔ حیات آباد، ناصر باغ روڈ، یونیورسٹی روڈ کے علاقوں میں نجی سکولز جمعہ کو بند رہیں گے۔

نجی اسکولز مالکان نے امن و امان صورتحال کی وجہ سے چھٹی دی۔

پشاور میں جزوی طور پر موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہے۔

Read Comments