خیرپور کورٹ فائرنگ کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، 3 جاں بحق

لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس
شائع 25 اکتوبر 2024 09:49am

خیرپورمیں کورٹ پیشی پر جانے والے افراد پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Read Comments