بشریٰ بی بی کے کنٹینر چھوڑ کر جانے کی ویڈیو وائرل

گاڑی میں بیٹھنے سے پہلی کارکنوں کی طرف ہاتھ ہلایا
شائع 27 نومبر 2024 07:44pm

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے کنٹینر سےاتر کر اسلام آباد اسلام آباد چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب منگل کی شب بشریٰ بی بی کنٹینر چھوڑ کر ایک گاڑی میں بیٹھ رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشری بی بی کے کنٹینر چھوڑنے کے وقت وہاں کوئی آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انکے جانے کےبعد کنٹینر کو آگ لگائی گئی۔

ویڈیو میں بشریٰ بی بی کنٹینر سے اتر کر پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلاتی ہیں اور پھر کنٹینر کے بالکل ساتھ کھڑی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔

اسلام آباد سے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور منگل کی شب مانسہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں قیام کیا۔ صبح کے وقت ان کی وہاں موجودگی سامنے آئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ پریس کانفرنس کریں گے۔

تاہم بشریٰ بی بی نے علی امین گنڈا کی پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ وہ پشاور بھی گنڈاپور کے ساتھ نہیں گئیں اور الگ ہیلی کاپٹر کا انتظار کر رہی تھیں۔

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض ووٹو نے ’بشری عمران خان کہاں ہیں‘ کی ایک ٹوئیٹ کرکے سوالات اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک شام ہوتے ہی مرکزی کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کردی گئیں؟

انہوں نے کہاکہ ’ہم نے ساری شام کنٹینر پر روشنی اور آواز کے چلانے کی درخواست کی، لیکن ہدایت دینے والے لوگوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔۔

Read Comments