سیشن کورٹ پولیس اہلکار سے آئس برآمد
پولیس نے ایڈیشنل سسیشن جج کی عدالت میں تعینات پولیس اہلکار کو آئس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن عدالت کا نائب کورٹ ارسلان ارشد پیشی پر آئے قیدیوں کو آئس فروخت کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے آئس بھی برآمد کرلی گئی۔
لاہور: منشیات فروش دو پولیس اہلکار گرفتار
کارساز حادثہ کیس: پولیس کو ملزمہ سے منشیات کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت مل گئی
پولیس ذرائع کے مطابق انچارج بخشی خانہ نے ملزم ارسلان ارشد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم ارسلان ارشد ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی کی عدالت میں تعینات تھا۔
Read Comments