بھرتیوں کی غضب کہانی، لکی مروت ٹراما سینٹرکی عمارت نامکمل لیکن ملازمین تعنیات

بغیر عمارت کے گزشتہ حکومت نے 35 افراد بھرتی کئے گئے
شائع 03 جنوری 2025 03:15pm

لکی مروت کے ٹراما سینٹرعمارت مکمل نہیں لیکن ملازمین تعینات کر دیئے گئے۔

عمارت کا سنگ بنییاد رکھتے ہی انتظامیہ نے بھرتیاں کروالیں، بغیر عمارت کے گزشتہ حکومت نے 35 افراد بھرتی کئے اور مزید 200 ملازمین کی فہرست بھی تیار کئی گئی۔

مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے اقرار کیا کہ موجودہ حکومت نے 96 اسامیوں کی منظوری دے دی، بغیر عمارت کی گزشتہ حکومت نے 35 افراد بھرتی کئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹراما سنٹر پر کام اب تیزی سے جاری ہے دو ماہ میں مکمل کر دیں گے۔ ٹھیکیڈار کو 6 کروڑ کے بقایاجات ادا کر دئیے گئے ہیں۔

مشیر صحت کے مطابق ٹراما سنٹر کی خریداری کے لئے 16 کروڑ روپے کی محکمہ خزانہ نے منظوری بھی دی ہے۔

Read Comments