پاک پتن میں اوباش نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا
پنجاب حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود تیزاب گردی کے واقعات جاری ہیں، پاک پتن میں اوباش نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، 3 بچوں کی ماں زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، نواحی علاقے جھگیاں کُندن لال میں اوباش نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔
راولپنڈی میں تیزاب گردی کاواقعہ، متاثرہ خاتون کاسابق شوہر گرفتار
کامونکی میں لوہا پگھلانے کے دوران حادثے میں چارمزدور جاں بحق
پولیس کے مطابق واقعہ میں 3 بچوں کی ماں عشرت بی بی زخمی ہوگئی ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Read Comments