عمران خان کے کیسز میں تاخیر، پی ٹی آئی نے ایک اور احتجاج کی کال دیدی

احتجاج کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے
شائع 24 فروری 2025 02:28pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں 25 فروری کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ احتجاج کی تیاری کریں۔ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ صوبے بھر میں دیگر مقامات پر بھی احتجاج کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

انصاف لائرز فورم کے سابق سیکریٹری کو پریس کانفرنس مہنگی پڑ گئی، ممبرشپ معطل

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں مسلسل تاخیر کے خلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے مقدمات جلد از جلد سنے جائیں۔

Read Comments