لاہور ہائیکورٹ : چیف ٹاون پلانر سے جواب طلب

شائع 01 اپريل 2016 09:08am

لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں بنائی گئی کمرشل عمارتوں میں پارکنگ کیلئے جگہ رکھی جاتی ہے،مگر عمارتوں کے مالکان دولت کے لالچ میں پارکنگ کی جگہوں پر دکانیں بنا کر فروخت کر دیتے ہیں۔

عمارت کے نقشے میں کسی قسم کی تبدیلی ایل ڈی اے کی مرضی کے بغیر نہیں کی جا سکتی،پارکنگ کی جگہ دکانوں کی تعمیر ایل ڈی اے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے،عدالت پارکنگ علاقہ میں دکانیں ختم کرانے اور فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد کمشنر لاہور اور چیف ٹاو¿ن پلانر ایل ڈی اے کو جواب سمیت پانچ مئی کو طلب کر لیا۔

Read Comments