اپ ڈیٹ 22 مارچ 2025 08:02pm

سوات: بحرین کے ایک گھر میں لگی آگ نے 10 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا

سوات کے علاقے بحرین میں نامعلوم وجوہات کے باعث ایک گھر میں لگی آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے 10 سے 11 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق علاقے میں رسائی مشکل ہونے کے باعث فائر فائٹرز نے پیدل پہنچ کر آگ بجھائی۔ خوش قسمتی سے تمام گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

آگ سے 7 گھر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے، جبکہ ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 گھروں کو بچا لیا۔

Read Comments