قطر گراں پری
قطر کے شہر لوسائل میں اتوار کو گراں پری ریس منعقد ہوئی جس میں دنیا کے نامور ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ قطر کے لوسائل انٹرنیشنل سرکٹ پر منعقد ہونے والی اس ریس میں حصہ لینے والے ہالینڈ کے میکس ورسٹاپن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا سے اوسکار پیاسٹری نے میکلارن ٹیم کے لیے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسپین سے کارلوس سائنز نے ولیمز ٹیم کے لیے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قطر میں یہ ریس پہلی بار 2021 میں منعقد ہوئی تھی، جو قطر کے اسپورٹس کیلینڈر کا حصہ بن گئی ہے۔ پہلی گراں پری ریس 1950 میں برطانیہ کے شہر سِلورسٹون میں منعقد ہوئی تھی۔ یہ ریس ہر سال مارچ سے دسمبر تک دنیا بھر کے 24 ممالک میں ہوتی ہے، ان ممالک میں آسٹریلیا، بحرین، سعودی عرب، جاپان، امریکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
Read Comments