میسی کی کولکتہ اسٹیڈیم آمد پر ہنگامہ
ارجنٹائن کے فٹبال سپر اسٹار لیونل میسی ہفتے کو کولکتہ اسٹیڈیم پہنچے جہاں ان کے فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میسی پروموشنل ایونٹ اور چیریٹی ایونٹس میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہیں۔ فینز اپنے اسٹار سے ملنے 12 ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر اسٹیڈیم آئے تھے لیکن جب انہیں میسی کی ایک جھلک دیکھنے کو نہ ملی تو وہ مشتعل ہوگئے۔ گراؤنڈ میں بدنظمی کے بعد میسی 20 منٹس بعد ہی واپس چلے گئے، جس کے بعد پویلین میں موجود لوگوں نے بوتلیں، کرسیاں، پوسٹرز ،بینرز ، ہورڈنگز اور سامان پھینکنا شروع کردیا اور توڑ پھوڑ کی۔ انتظامیہ کے لئے صورتِ حال کو قابو کرنا مشکل ہوگیا۔ یوں یہ ایونٹ شدید بدنظمی اور ہنگامے کی نذر ہوگیا۔
Read Comments