شائع 19 دسمبر 2025 02:54pm

بنگلادیش میں پرتشدد احتجاج

بنگلادیش میں نوجوان طالبِ علم رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ڈھاکا سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج اور پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے سڑکیں بند کیں اور سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے بعض میڈیا دفاتر کو نذر آتش کردیا۔ گزشتہ برس شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف طلبہ تحریک میں عثمان ہادی پیش پیش تھے جنہیں 12 دسمبر کو ڈھاکا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ عثمان ہادی سنگاپور کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ جمعرات کی شب دم توڑ گئے جس کے بعد ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج انصاف کے حصول کے لیے ہے، شفاف تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری تک مظاہرے جاری رہیں گے۔

Read Comments