شائع 02 جنوری 2026 03:06pm

نیویارک، نیو ایئر اور نیو میئر

امریکا کے گنجان آباد شہر نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ وہ چار نومبر 2025 کو ہونے والے انتخابات میں نیو یارک سٹی کے پہلے مسلم، جنوبی ایشیائی اورکم عمر ترین میئر منتخب ہوئے تھے۔ میئر کے عہدے کا حلف دو مراحل میں انجام پایا۔ نجی طور پر آدھی رات سٹی ہال سب وے میں اٹارنی جنرل کی موجودگی میں حلف برداری ہوئی، جبکہ عوامی تقریب دوپہر ایک بجے سٹی ہال پلازہ میں سینیٹر برنی سینڈرز کی نگرانی میں منعقد کی گئی جس میں اہم سیاسی شخصیات، دوست احباب اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ حلف براداری کے بعد ممدانی نے اپنے آفس کادورہ کیا جہاں ٹوٹ پھوٹ اور گندگی دیکھ کر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

Read Comments