اپ ڈیٹ 22 جنوری 2026 05:23pm

غزہ ’بورڈ آف پیس‘ مسودے پر دستخط

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں قیام امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ دستخط سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیے گئے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، ترکیہ، بحرین، مراکش، ارجنٹینا، آرمینیا، متحدہ عرب امارات، قطر، ازبکستان، پیراگوئے، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، اردن، قازقستان، کوسوو اور منگولیا کے رہنماؤں نے بھی مسودے پر دستخط کیے۔ تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزید کئی ممالک اس امن اقدام کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔

Read Comments