صدر ٹرمپ کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کی کیپیٹل بلڈنگ میں 24 فروری 2026 کو اپنے دوسرے دورِ صدارت کا پہلا سالانہ یعنی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب کیا۔ اس تقریب میں اہم شخصیات جیسے نائب صدر، اسپیکر آف دی ہاؤس، سپریم کورٹ کے ججز، کابینہ ارکان اور اولمپک ہاکی ٹیم، خلا باز اور اپسٹین متاثرین کے ارکان شامل تھے۔ ہال کا ماحول پرجوش اور متوازن تھا۔ ریپبلکن اراکین کی تالیاں اور ڈیموکریٹس کی خاموش تنقید کے بیچ ٹرمپ نے معاشی بحالی، سرحدی تحفظ اور ایگزیکٹو آرڈرز پر زور دیتے ہوئے تقریر کی، جو مڈ ٹرم الیکشن سے قبل ووٹرز کو متحد کرنے کی کوشش تھی۔ رائٹرز نے تصاویر کے ذریعے صدر ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب، کانگریس کے ردعمل اور ہال کے مناظر کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔
Read Comments