پاک افغان کشیدگی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ سرحدی راستوں پر آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی اہلکار مسافروں اور گاڑیوں کی تفصیلی جانچ کر رہے ہیں۔ ہر آنے جانے والے شخص کی شناخت، سفری دستاویزات اور سامان کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریبی یا غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ یہ اقدامات جمعے کی شب افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں دراندازی اور بلااشتعال فائرنگ کے واقعے کے بعد کیے گئے، جس کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
Read Comments