سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود خان پر حملے کا منصوبہ ناکام

2 ٹارگٹ کلرگرفتار، ملزمان کومحمود خان پرحملے کے لیے رقم دی گئی تھی، پولیس
شائع 01 اپريل 2026 11:14am

پشاور میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود خان پر حملے کا منصوبہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود خان پر ممکنہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کو محمود خان پر حملہ کرنے کے لیے رقم فراہم کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس منصوبے کے پیچھے موجود دیگر افراد اور سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے۔

Read Comments