یونانی جزیرہ نارنجی دھول کی لپیٹ میں

.
شائع 02 اپريل 2026 12:02pm

یونان کے جزیرے کریٹ میں شمالی افریقہ خصوصاً صحارا ریگستان سے آنے والی گرد آلود ہواؤں نے آسمان کو گہرے نارنجی رنگ میں بدل دیا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والی اس گرد و غبار کی لہر نے حدِ نگاہ کو بری طرح متاثر کیا اور فضا کے معیار کو بھی خراب کر دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ حالیہ برسوں کے شدید ترین گرد آلود طوفانوں میں سے ایک ہے، جس کے اثرات کریٹ کے ساتھ یونان کے دیگر علاقوں میں بھی دیکھے گئے، اور اس نے پورے خطے میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز منظر پیدا کر دیا۔

Read Comments