ناسا کا چاند مشن

.
شائع 07 اپريل 2026 10:31am

ناسا کا ’آرٹیمس 2‘ مشن نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کی حدود میں لے گیا ہے۔ اس سفر کی حالیہ تصاویر زمین اور چاند کے سحر انگیز نظاروں کو پیش کرتی ہیں۔ اس مشن میں چار خلا باز، اورین اسپیس کرافٹ سے چاند کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ یکم اپریل 2026 کو روانہ ہونے والے اس 10 روزہ مشن کا مقصد چاند پر اترنا نہیں، بلکہ خلا میں جہاز کے لائف سپورٹ اور نیویگیشن سسٹم کی جانچ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں انسانوں کی چاند کی سطح پر واپسی کی راہ ہموار ہو سکے۔ پیر کے روز خلا بازوں نے چاند کے قریب سے گزرتے ہوئے زمین اور چاند کی ناہموار سطح کے یادگار مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے۔

Read Comments