آرسنل 20 سال بعد چیمپئنز لیگ کے فائنل میں

.
شائع 06 مئ 2026 06:20pm

انگلش فٹبال کلب آرسنل نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کو 1-2 شکست دے کر 20 سال بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں وہ 30 مئی کو کھیلے جانے والے ٹائٹل مقابلے میں پیرس سینٹ جرمین یا بایرن میونخ کا سامنا کرے گا۔ آرسنل اس سیزن میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فائنل میں پہنچا ہے اور ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں صرف چار گولز ہی کنسیڈ کیے ہیں۔ یہ آرسنل کی تاریخ میں دوسری بار ہے کہ ٹیم چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچی ہے، اس سے قبل 2006 میں اسے بارسلونا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read Comments