روس کا 'وکٹری ڈے'

.
شائع 09 مئ 2026 02:57pm

آج روس میں 81 واں ”وکٹری ڈے“ منایا جا رہا ہے۔ دارالحکومت ماسکو کے تاریخی ریڈ اسکوائر میں شاندار فوجی پریڈ اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے دوسری جنگِ عظیم کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک سپاہی کی یادگار پر پھول چڑہائے اور ہیروز کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔ وکٹری ڈے 1945ء میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی تاریخی فتح اور ان 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد سوویت شہریوں اور فوجیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے جنگ کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ دن روسی قوم کے لیے قربانی، اتحاد اور قومی فخر کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس وکٹری ڈے پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 2007 کے بعد پہلی بار ٹینکوں، میزائلوں اور بھاری عسکری ساز و سامان کو شامل نہیں کیا گیا صرف انفنٹری دستوں کے مارچ اور جنگی طیاروں کے فلائی اوور پر اکتفا کیا گیا۔ روسی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال اور یوکرین جنگ کے تناظر میں کیا گیا۔

Read Comments