پیوٹن کا دورۂ چین

.
شائع 20 مئ 2026 03:50pm

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ’گریٹ ہال آف دی پیپل‘ میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ’خیر سگالی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جس کا مقصد اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ مذاکرات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون بالخصوص ’پاور آف سائبیریا 2‘ گیس پائپ لائن منصوبے، اور یوکرین و مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر پیوٹن کا یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہِ چین کے فوراً بعد ہوا ہے، جو عالمی سفارت کاری میں بیجنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور روس و چین کے درمیان غیر متزلزل اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے نئے پروگراموں کا آغاز بھی کیا ہے تاکہ عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

Read Comments