اسکردو میں لاپتہ ہونے والے جاپانی سیاح کی لاش کا سراغ مل گیا

پانچ روز سے لاپتا سیاح کی لاش گہری کھائی میں موجود، ریسکیو آپریشن جاری
شائع 23 مئ 2026 03:12pm

سکردو میں پہاڑی چوٹی کی مہم جوئی کےدوران لاپتا ہونے والے جاپانی سیاح کی لاش تلاش کرلی گئی ہے۔

سکردو میں پہاڑی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے جاپانی سیاح کی لاش کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پہاڑ سے نیچے منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاپانی سیاح گزشتہ پانچ روز سے لاپتا تھا اور وہ مسرور راک کی ٹریکنگ کے دوران راستہ بھٹک گیا تھا۔ تلاش کے دوران سیاح کی لاش ایک گہری کھائی میں دیکھی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے اور خطرناک راستوں کے باعث لاش کو نیچے لانے کے لیے خصوصی ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور لاش کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں موجود مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک ہیں۔

Read Comments