کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ
۔
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے حملے کو رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی دہشتگرد، جس کے افغان شہری ہونے کا ابتدائی طور پر پتا چلا ہے، کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران تین رینجرز اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Read Comments