آریان خان کی زندگی میں نئی خاتون کی انٹری؟

دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی کرتے ہیں۔
شائع 31 جولائ 2026 09:16am

بولی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے اور ہدایت کار آریان خان کے بارے میں ایک بار پھر یہ چرچا شروع ہو گیا ہے کہ شاید ان کی زندگی میں کوئی نیا دوست آ گیا ہے۔ یہ تمام باتیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب آریان خان کو انگلینڈ کے شہر لندن میں ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا اور ان دونوں کی چند تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ شروع میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ لڑکی کون ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین اور آریان خان کے مداحوں نے جلد ہی اس لڑکی کی شناخت کر لی اور بتایا کہ ان کا نام وینی ہے جو موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق آریان خان اور وینی کو لندن کے ایک کیسینو سے باہر نکلتے ہوئے ایک ساتھ دیکھا گیا۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ، پتلون اور اسنیکرز پہن رکھے تھے جبکہ ان کے ساتھ موجود لڑکی وینی بھی کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس تھیں۔

اس معاملے نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی اس کے بعد وینی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی لندن کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ لکھا کہ لندن، مجھے تم سے پیار ہے۔

اس تحریر کے بعد لوگوں کو پکا یقین ہو گیا کہ وہ دونوں واقعی ایک ساتھ وقت گزار رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مداحوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ آریان خان اور وینی دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی کرتے ہیں۔ وینی ایک گلوکارہ اورنغمہ نگار ہیں جو موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنا رہی ہیں اور ان کے کئی گانے بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔

اس سے پہلے بھی آریان خان کا نام ایک ماڈل لاریسا بونیزی کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا جنہیں ان کی کپڑوں کے برانڈ اور ایک شو کی تقریب میں دیکھا گیا تھا، لیکن اس وقت کی تازہ ترین تصاویر کی وجہ سے لوگ آریان اور وینی کی دوستی کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

Read Comments