اسپین پر تارکینِ وطن کا حملہ
.
اسپین اس وقت ایک بڑے اور غیر معمولی بحران کا شکار ہے، جہاں اس کے سرحدی شہر ’سیوٹا‘ میں تقریباً 60 ہزار تارکین وطن نے ایک ساتھ سمندر اور باڑ کے راستے اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق بھگدڑ اور سمندر میں ڈوبنے کے واقعات میں 57 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ہسپانوی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 48 ہزار سے زائد تارکین وطن کو واپس مراکش بھیجنے اور سرحد پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ اسپین کے وزیراعظم نے اسے ملک کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔ اس صورتِ حال نے یورپی ممالک کے درمیان امیگریشن پالیسی، سرحدی سلامتی اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Read Comments