اسپین پر مراکشی تارکینِ وطن کی چڑھائی

.
شائع 05 اگست 2026 10:50am

اسپین اور مراکش کی سرحد پر واقع ہسپانوی علاقوں سویٹا اور میلیلا میں ہزاروں مراکشی اور افریقی تارکینِ وطن کی اچانک پیش قدمی نے بڑا سفارتی اور انسانی بحران پیدا کردیا تھا۔ اس کا بنیادی سبب سوشل میڈیا پر پھیلنے والی وہ افواہیں تھیں جن میں سرحدیں کھلنے یا سیکیورٹی نرم ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے جھانسے میں آ کر ہزاروں نوجوانوں اور بچوں نے سمندر میں تیر کر اور باڑیں پھلانگ کر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ افریقہ میں اسپین کی یہ واحد زمینی و قریبی بحری سرحد یورپی یونین کا گیٹ وے سمجھی جاتی ہے، جہاں اس اچانک آمد کے بعد اسپین اور مراکش نے مشترکہ سیکیورٹی سخت کر کے اکثریت کو واپس بھیج دیا ہے، جبکہ اس واقعے نے سرحدوں کی نگہبانی پر یورپی یونین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Read Comments