چین میں طوفان 'ڈولفن' سے تباہی
طوفان ”ڈولفن“ 2026 میں چین سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور ٹائیفون ہے جو پہلے جاپان کی جنوبی کاؤنٹی اوکیناوا سے گزرتے ہوئے تباہی مچانے کے بعد، اتوار کی شام کو چین کے مشرقی صوبے ژجیانگ کے علاقے ”یو ہوان“ کے ساحل سے ٹکرایا۔ اس طوفان کے زیرِ اثر ژجیانگ، شنگھائی، شمالی فوجیان، شمال مشرقی جیانگ شی، وسطی و جنوبی انہوئی اور جیانگ سو سمیت مشرقی اور وسطی چین کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ طوفان کے اثرات مغرب کی جانب وسطی اور جنوب مغربی چین کے مزید علاقوں تک پھیل گئے ہیں، جہاں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔