یورپ میں سورج گرہن کے مناظر

.
شائع 13 اگست 2026 09:52am

بدھ 12 اگست 2026 کو ہونے والا مکمل سورج گرہن یورپ میں ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعے کے طور پر خاص توجہ کا مرکز رہا۔ اس دوران چاند، زمین اور سورج کے درمیان آ گیا اور اس کے سائے نے گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی اسپین اور پرتگال کے ایک محدود حصے میں سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا، جبکہ یورپ کے بیشتر علاقوں میں جزوی سورج گرہن دیکھا گیا۔ مکمل گرہن کے مرحلے میں دن کے وقت عارضی تاریکی چھا گئی اور سورج کی بیرونی فضا، یعنی کورونا، نمایاں ہوئی۔ یہ واقعہ یورپ کے لیے اس لیے بھی اہم تھا کہ یہ براعظمِ یورپ میں 1999 کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن تھا، جس نے ماہرینِ فلکیات، خلائی اداروں اور فلکیاتی مبصرین کی خصوصی دلچسپی حاصل کی۔

Read Comments