لاہور :رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب

شائع 01 اپريل 2016 01:25pm

لاہور :لاہور میں رینجرز پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈوز نے عملی تربیت کا مظاہرہ کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے پاوٴں اکھڑ چکے ہیں،آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر ہے۔

لاہور میں رینجرز کمانڈوز پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں چھیاسی کمانڈوز نے شرکت کی،انسداد دہشت گردی فورس میں شامل کمانڈوز نے تربیت کا عملی مظاہرہ کیا،اور اپنے اہداف کو کم سے کم وقت میں پورا کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے پریڈ کا معائنہ کیا،انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے،رینجرز ملکی دفاع میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔اس موقع پر تربیت مکمل کرنیوالے کمانڈوز نے دہشت گردوں کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا،تقریب میں رینجرز حکام اور اعلٰی افسران نے شرکت کی۔

Read Comments