Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:پاکستان میں "را" کی مداخلت اورایجنٹ کی گرفتاری پرمظفرآباد میں بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جموں وکشمیرکے زیراہتما م بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی گیلانی چوک سے شروع ہوئی جو اولڈ سیکرٹریٹ پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔ریلی کے شرکاء نے کتبے اوربینرزاٹھا رکھے تھے جن پربھارت اورخفیہ ایجنسی" را" کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بھی بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کل بھوشن یادیوکی گرفتاری پاکستان کیخلاف بھارت کی سازشوں کا ٹھوس ثبوت ہے۔عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ مظاہرین نے کل بوشن یادو کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
مظفرآباد:پاکستان میں "را" کی مداخلت اورایجنٹ کی گرفتاری پرمظفرآباد میں بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جموں وکشمیرکے زیراہتما م بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی گیلانی چوک سے شروع ہوئی جو اولڈ سیکرٹریٹ پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔ریلی کے شرکاء نے کتبے اوربینرزاٹھا رکھے تھے جن پربھارت اورخفیہ ایجنسی" را" کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بھی بازی کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کل بھوشن یادیوکی گرفتاری پاکستان کیخلاف بھارت کی سازشوں کا ٹھوس ثبوت ہے۔عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ مظاہرین نے کل بوشن یادو کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔