چوہدری نثار سے ایرانی سفیر کی ملاقات

شائع 01 اپريل 2016 05:24pm

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کی۔ گرفتار بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادو کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے را کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی۔ ملاقات میں ایران کو لکھے گئے خط اور بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادو کی سرگرمیوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔ ایرانی سفیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایران کی جانب سے را کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزارت داخلہ نے ایرانی سفیر کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا دہشتگردی کے باعث پاکستان کو بہت جانی ومالی نقصان ہوا۔ پڑوسی ملک بھارت پاکستان خصوصا بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے۔

Read Comments