پاکستانی ٹیم پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے بعد وطن پہنچ گئی

شائع 02 اپريل 2016 05:52am

اسلام آباد:پاکستان کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم نے سترہ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم گزشتہ اتوار سے بھارت میں تھی،اسے تحقیقات کیلئے پٹھان کوٹ بیس کے محدود حصوں کے دورے کی اجازت دی گئی۔ ٹیم نے دو دن تک عینی شاہد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ،بھارت نے پاکستانی ٹیم کو کچھ رپورٹس اور حملے میں ہلاک چار دہشت گردوں کے نام دیے ہیں۔

این آئی اے کے سربراہ شرد کمار نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی ہے تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے اور ہماری درخواست پر پاکستانی ٹیم نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہمیں پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔

واضح رہے کہ پٹھان کوٹ ائیربیس پر دو جنوری کو دہشت گردوں کے حملے میں بھارت کے سات سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور بائیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Read Comments