کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن،14مشتبہ افراد گرفتار

شائع 02 اپريل 2016 06:03am

کراچی :کراچی کے علاقے رضویہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ نیلم کالونی سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے رات گئے نادریہ اسٹاپ کے اطراف آپریشن کرکے چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیادو افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ادھرنیو کراچی پولیس نے اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈکیت کو گرفتار کرلیا،جس کے پاس سے لوٹی ہوئی رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو ریسکیوکرکے اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

Read Comments