چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

شائع 02 اپريل 2016 10:29am

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے ،جس میں ملکی داخلہ سلامتی سمیت اہم معاملات پر بات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اہم پریس کانفرنس طلب کی ہے،جس میں پرویز مشرف کی روانگی اور اسلام آباد میں دھرنوں کی صورتحال پر بات کئے جانے کا امکان ہے۔

پرویز مشرف کی روانگی پر عدالتوں کے اظہار برہمی اور اسلام آباد میں دھرنے کے بعد چوہدری نثار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،جس پر آج وزیرداخلہ میڈیا کو اپنے موقف سے آگاہ کرسکتے ہیں،جبکہ چوہدری نثار پاکستان میں را کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔

Read Comments