چار اپریل کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،قائم علی شاہ

شائع 02 اپريل 2016 01:06pm

سکھر:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کا حال بھی نو ستارے اور دیگر الائنس جیسا ہوگا۔ مخالفین اپنا مسئلہ بتائیں۔

سکھر میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار اپریل کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس بنانے والوں کا حل ویسا ہی ہوگا جیسا نو ستارے اور دیگر الائنس کا ہوا ہے، مخالفین اپنا مسئلہ بیان کریں۔

قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری بیماری کے باعث جلسے میں شرکت نہیں کرسکیں گے، جلسہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

Read Comments