Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور سانحہ دل خراش واقعہ تھا،پورا پاکستان سوگوار رہا ہے،المناک واقعہ میں خدمات انجام دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ماڈل ٹاوٴن لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور پر ہر آنکھ اشکبار ہے،زندہ قومیں شہیدوں کو بھلایا نہیں کرتیں،سانحہ گلشن اقبال کے بعد امدادی کاررائیاں کرنے والوں کی خدمات قابل فخر ہیں،کروڑوں افراد کی دعائیں امدادی کارکنوں کیساتھ ہیں،امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے قوم کے ہیروز ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سانحہ لاہور کے بعد محکمہ صحت کا کردار قابل تحسین ہے،خدمت کا مخلصانہ جذبہ تاریخ کا رخ بدل دیتا ہے،مشکل حالات سے گزر کر ہی قوم سرخرو ہوتی ہے۔
لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور سانحہ دل خراش واقعہ تھا،پورا پاکستان سوگوار رہا ہے،المناک واقعہ میں خدمات انجام دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
ماڈل ٹاوٴن لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور پر ہر آنکھ اشکبار ہے،زندہ قومیں شہیدوں کو بھلایا نہیں کرتیں،سانحہ گلشن اقبال کے بعد امدادی کاررائیاں کرنے والوں کی خدمات قابل فخر ہیں،کروڑوں افراد کی دعائیں امدادی کارکنوں کیساتھ ہیں،امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے قوم کے ہیروز ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سانحہ لاہور کے بعد محکمہ صحت کا کردار قابل تحسین ہے،خدمت کا مخلصانہ جذبہ تاریخ کا رخ بدل دیتا ہے،مشکل حالات سے گزر کر ہی قوم سرخرو ہوتی ہے۔